اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’فوج عمران خان پر خوش بھی ہے اور حیران بھی‘‘ فوجی قیادت وزیراعظم عمران خان کی کس بات پر حیران ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی قیادت وزیراعظم عمران خان پر خوش بھی اور حیران بھی ۔خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان کوئی وزیراعظم تو ایسا آیا جسے قومی سلامتی کی فکر ہے اور حیرت اس بات کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کی سیاست کو کس قدر زیادہ سمجھتے ہیں ۔ معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ دو روز پہلے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے چند وزراء کے ساتھ

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر گئے جہاں انہیں ایک بھرپور بریفنگ دی گئی۔ اس بریفنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے پر مشتمل تھا۔ اس سے قبل جو بریفنگ جی ایچ کیو میں دی گئی تھی اس کا دورانیہ بھی کم و بیش آٹھ گھنٹے ہی تھا۔ان دونوں بریفینگز کے بعد فوجی قیادت خوش بھی ہے اور حیران بھی۔ انہیں خوشی اس بات کی ہے کہ کوئی تو وزیر اعظم ایسا آیا جسے قومی سلامتی کی فکر ہے جو اتنی دلچسپی سے قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ لے رہا ہے ۔ انہیں حیرت اس بات پر ہے کہ وزیر اعظم دنیا کی سیاست کو کس قدر زیادہ سمجھتے ہیں اور جنگی معاملات میں کتنی گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ جس دن جی ایچ کیو میں بریفنگ ہو رہی تھی تو وزیر اعظم عمران خان نے سب سے زیادہ سوالات اس وقت کئے جب انہیں ڈی جی ایم او یعنی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز بریفنگ دے رہے تھے۔باقی فوجی افسران کے ساتھ ساتھ ڈی جی ملٹری آپریشن جنرل شمشاد ساحر مرزا کو بھی حیرت ہو رہی تھی کہ وزیر اعظم جنگی حکمت عملیوں میں نہ صرف دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ انہیں سمجھنے کی بھرپور کوشش بھی کرتے ہیں۔ سوالات کا یہ سلسلہ دیکھ کر فوجی قیادت بہت خوش ہوئی۔ جنرل شمشاد ساحر مرزا، جو اس وقت ڈی جی ملٹری آپریشنز ہیں، بڑے قابل افسر ہیں۔ ان کے کزن جنرل شاہد بیگ مرزا چند ہفتے پہلے تک کور کمانڈر کراچی تھے۔ یہ دونوں مہلال مغلاں کے رہنے والے ہیں۔ یہ قصبہ چکوال سے راولپنڈی کی طرف آئیں تو چکوال اور گوجر خان کے درمیان ہے۔آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر میں بھی دی گئی بریفنگ جی ایچ کیو کی

طرح خاصی طولانی تھی۔ اس بریفنگ میں بھی وزیر اعظم نے سوالات کئے۔ امریکی رینکنگ کےمطابق آئی ایس آئی دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ساتواں آٹھواں نمبر ہے۔ اسی طرح گزشتہ کئی سالوں سے دنیا میں جو فوجی مقابلے ہو رہے ہیں پاک فوج کے جوان پہلی پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ یہ سب پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ان دونوں بریفینگز میں بہت کچھ زیر بحث آیا، وزیر اعظم عمران خان کی

پرکشش شخصیت نے فوجی قیادت کو بہت متاثر کیا۔اسی لئے تو انہیں اتنے سیلوٹ کئے گئے ، شاید یہ لمبے عرصے کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ شاید اسی لئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں کہ ’’سول و ملٹری قیادت صرف ایک پیج ہی پر نہیں، ایک کتاب پر ہیں یہ کتاب پاکستان سے محبت ہے‘‘۔خواتین و حضرات !اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کو بریفنگ دی جاتی تھی مگر

ان کیعدم دلچسپی کے باعث فوجی قیادت کو بریفنگ مختصر کرنا پڑتی تھی، ایک وزیر اعظم صاحب تو زیادہ زور لسی پینے پر رکھتے تھے۔ ایک بریفنگ کے دوران تو ایک وزیر اعظم نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ سینڈوچ بڑے مزے دار ہیں، ہمارا کک کیوں ایسے سینڈوچ تیار نہیں کر پاتا۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ کسی کو صرف کھانے سے دلچسپی تھی اور کسی کو ملکی سلامتی سے بہت دلچسپی ہے اسی لئے بریفینگز طول پکڑ جاتی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…