حمزہ علی عباسی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایسی بات کہہ دی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا،معروف اداکار کو لینے کے دینے پڑ گئے

12  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز کے انتقال پر پورا ملک ہی سوگ میں ہے.ایسے میں اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اوران کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور اس طرح کی رائے کا اظہار نہ کیا جائے ۔ چونکہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوچکا ہے۔

اس لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا کیا جانا چاہیے۔اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹویٹ کیا اور لکھا ’ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ کس طرح بعض لوگ کلثوم بی بی کی موت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور دونوں کو ٹریجک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ شرمناک، قطعی شرمناک اور انتہائی کراہت آمیز بات ہے، اللہ کلثوم بی بی کی روح پر رحم فرمائے اور ہمیں کچھ شائستگی عطا فرمائے۔حمزہ علی عباسی کی بات پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ’ مجھے حمزہ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، جب حمزہ علی عباسی کی بیوی کا انتقال ہوگا اور وہ خود جیل میں ہوگا تو تب میں اسے یہ ٹویٹ یاد دلاﺅں گا۔مریم نے لکھا ’ بھائی تو بولتا ہی کیوں ہے؟‘۔احمد نامی صارف نے حمزہ علی عباسی کو مخاطب کرکے کہا ’ تم انتہائی بے شرم گندگی کے ڈھیر تھے، ہو اور رہو گے‘۔سینئر خاتون صحافی عافیہ سلام نے لکھا ’اس سب میں جو واحد شرمناک چیز ہے وہ تم ہو‘۔سینئر صحافی مدثر سعید نے لکھا ’آپ کے مطابق کوئی نواز شریف اور مریم نواز سے افسوس بھی نہ کرے کیونکہ اس ہمدردی کا فائدہ نواز شریف اور مریم نواز کو پہنچ سکتا ہے، سلام ہے آپ کی والدہ محترمہ کی تربیت پر کہ جنہوں نے آپ کو بنیادی انسانی جذبات سے محروم رکھا اور اقدار تک رسائی نہیں دی، شطرنج کے پتھر کے پیادے‘،واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کیلئے شہبازشریف لندن روانہ ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…