سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں، شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی وفاقت کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ رات حالت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ گردوں کےڈائیلائسز
بھی کئے جا رہے تھے۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر وزیراعظم عمران خان، حکومتی وزرا ، بلاول بھٹو سمیت سیاسی قائدین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کی پاکستان لانے کے حوالے سے لندن ہائی کمیشن کو خصوصی ہدایات بھی دے دی ہیں۔