لاہور(سی پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو جرمانے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیف ٹریفک پولیس افسر کی موٹر سائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کی استدعا منظور کر لی اور محرم کے پہلے عشرے میں ہیلمٹ پہننے سے متعلق شعوراجاگرکرنے کاحکم دیا ہے۔ہائیکورٹ نے 23 ستمبر سے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کوجرمانے کاحکم دے دیا،ہیلمٹ نہ پہننے والوں کوایک ہزارروپے جرمانہ کیاجائیگا۔