اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کا تحریک انصاف کے رکن اسمبلی و اینکر عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، فرد جرم 27ستمبر کو عائد کی جائے گی، کیا ہم یہاں تذلیل کروانے کیلئے بیٹھے ہیں ، چیف جسٹس کے ریمارکس، معافی نامہ مسترد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی و اینکر عامر لیاقت پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر لیاقت پر فرد جرم 27ستمبر کو عائد کی جائے گی ۔ معروف صحافی
شاہزیب خانزادہ نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس نے عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم یہاں تذلیل کروانے کیلئے بیٹھے ہیں، چیف جسٹس نے عامر لیاقت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا فرد جرم عائد ہونے کے بعد کوئی رکن اسمبلی رہ سکتا ہے جس پر عامر لیاقت کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی فرد جرم عائدہونے کے بعد کوئی رکن اسمبلی نہیں رہ سکتا۔