بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چینی نہ کھائیں اس سے کینسر ہوتا ہے ،پکاثبوت سامنے آگیا،شوگر ملزمیں اندرون خانہ کیا کچھ ہونے لگا؟ہسپتالوں کا فضلہ درآمد کر کے پاکستان میں کونسی چیزیں بنائی جارہی ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات،کروڑوں بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں انکشاف ہوا ہےکہ پاکستان میں تمام شوگر ملز چینی بنانے میں زہر یلا مادہ استعمال کرر ہی ہیں جس سے کینسر پھیل رہا ہے،پاکستان میں بڑی تعداد میں ہسپتالوں کا فضلہ درآمد کر کے اس سے بچوں کے کھلونوں اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تیارکیاجا رہا ہے،وزارت کےحکام نےکمیٹی سےہسپتالوں کے فضلے کی درآمد پر پابندی لگانے کی درخواست کردی۔

گوادر میں پانی صاف کرنے کےپلانٹ کوٹھیک کرنےکی پیشکش کی مگرمسترد کر دی گئی،کمیٹی نے وزارت کواگلے دس سال کا لائحہ عمل، رکاوٹوں اور ضروریات کے حوالے سےجامع دستاویز بنانے کی ہدایت کر دی،چیئرمین کمیٹی مشتاق احمد نےحلال فوڈ اتھارٹی کے اڑھائی سال سے فعال نہ ہونے پر وزارت کے حکام پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر پہلے کھڑے تھے آج بھی وہاں پر موجود ہیں،رکاوٹوں کےبغیر آپ کی رفتار چیونٹی سےبھی سست ہے،کمیٹی میں سینیٹر اعظم سواتی نے عجب کرپشن کی غضب کہانیاں سنا کرممبران کو پریشان کیا، سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو نقصان پہنچایا اس پر بات کرنا بھی گناہ بنادیا گیا ہےجس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ بات کر سکتے ہیں کمیٹی میں رضا ربانی موجود نہیں ہیں، سینٹ کی قائمہ کمیٹیبرائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مشتاق احمد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، کمیٹی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام نےبریفنگ دینا تھی مگر وقت کی کمی کی وجہ سے ایجنڈا مکمل نہ ہو سکا اور صرف گذشتہ کمیٹی کے سفارشات پرعملدرآمد پر ہی بات ہو ئی، چیئرمین کمیٹی مشتاق احمد نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کا شعبہ نظرانداز کیا گیا ہے مگر اب اس کو مل کر آگے بڑھائیں گے،پی ٹی آئی حکومت سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات ہیں امید ہے حکومت عوامی توقعات اور اپنے منشور پر عمل کریگی،حکومت ریاست مدینہ کی بات کرتی ہے مگر مدینہ کی ریاست میں سپریم لاء قرآن و سنت تھا اور غربت ختم ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…