پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کے 6 نئے اراکین نے حلف اٹھا لیا ،علی زیدی اورمراد سعید کو کونسا عہدہ دیا گیا؟

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے 6 وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں کابینہ کے اراکین کے ہمراہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزرا کے عہدے کا حلف اٹھانے والوں میں علی محمد مہر، عمر ایوب اور علی حیدر زیدی شامل ہیں جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔حلف اٹھانے والے وزرا اور وزرائے مملکت کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آئی تھی۔تقریب حلف برداری کو اس لیے موخر کیا گیا کیونکہ آخری لمحات میں سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت بننے سے انکار کردیا۔تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیکب آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت برائے نجکاری بنانے کی پیشکش کو مسترد کیا،جس کے باعث وزرا کی تقریب حلف برداری موخر کی گئی۔پی ٹی آئی کی قیادت محمد میاں سومرو سے رابطے میں تھی اور انہیں منانے کی کوشش کر رہی تھی تاہم یہ واضح نہیں ہوا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر بنانے پر راضی ہوئے یا کابینہ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم ہاؤس کے سرکاری اعلان میں بتایا گیا تھا کہ 4 نئے اراکین محمد میاں سومرو، کراچی سے منتخب ایم این اے سید علی حیدر زیدی، سوات سے رکن قومی اسمبلی مراد سعید اور ہری پور سے ایم این اے عمر ایوب خان کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائیگا۔رکن اسمبلی عمر ایوب خان کو وزارت توانائی اور سید علی حیدر زیدی کو وزارت سمندری امور دیا جائیگا جبکہ مراد سعید کی وزارت کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…