جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران حکومت کا امریکی وزیر خارجہ اور وفد کو (ن) لیگی حکومت کی طرز کا پروٹو کول ،شاہد خاقان عباسی کے برعکس عمران خان کے امریکی وزیرخارجہ اور جنرل کے ساتھ رویئے نے سب کو چونکادیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران نئی حکومت نے وہی پروٹوکول انہیں دیا جو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت کے دوران سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونیوالے دورے میں دیا گیا تھا، ایئرپورٹ پر سابق امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن اور موجودہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا استقبال وزارت خارجہ کے ایک ایڈیشنل سیکرٹری نے کیا

جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کے دور میں سابق امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن 24اکتوبر کو جب پاکستان کے دورے پر آئے تھے تو ان کی سابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے تاہم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بہت گرمجوشی سے سابق امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن سے ہاتھ ملایا تھا اور کافی دیر تک وہ ان سے ہاتھ ملاتے رہے جسکی ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے ۔ بعد ازاں اس وقت کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا سابق امریکی وزیر خارجہ سے تعارف کرایا تھا ۔ شاہد خاقان سے ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر دفاع خرم دستگیر ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے ہونیو الی ملاقات میں عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ پومپیو سے زیادہ گرمجوشی سے ہاتھ نہیں ملایا اور شاہد خاقان عباسی کی طرح سابق امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کے سامنے بیٹھنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان مرکزی کرسی پر بیٹھے جو وزیراعظم کیلئے مختص ہے جبکہ ان کے دائیں طرف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ،

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں ۔ وزیراعظم عمران خان جب امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملا کر اپنی نشست پر بیٹھنے لگے تو دوسری طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی توجہ دلائی کہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے بھی ہاتھ ملائیں جس پر عمران خان نے ان سے بھی ہاتھ ملایا اور اپنی نشست پر بیٹھ کر بات چیت شروع کردی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…