پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

18 اگست کی تاریخ ملک میں جمہوریت کیلئے ایک تاریخی دن ،حلف کیلئے 18.08.18کادن عمران خان نے خود منتخب کیا کیونکہ ۔۔۔ !حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)18 اگست کی تاریخ ملک میں جمہوریت کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ دس سال پہلے 18اگست 2008 ے میں اس وقت کے آمر جنرل پرویز مشرف نے پارلیمنٹ میں مواخذے کی قرارداد سے پہلے ہی استعفیٰ دیکر عنانِ اقتدار عوامی نمائندوں کو منتقل کیا۔ دس سال ملک میں جمہوریت کا دور خوب چلا اور دو بڑی جماعتوں نے پہلی بار اپنی اپنی جمہوری حکومتوں کی مدت پوری کی۔اٹھارہ اگست 2008 ء کے بعد اب اٹھارہ اگست 2018 ء آ رہی ہے۔ دن وہی، مہینہ وہی، مگر دس سال بعد ایک تیسری

سیاسی جماعت تحریک انصاف جمہوریت کو مضبوط کرنے جا رہی ہے۔دس سال پہلے جس تاریخ کو جنرل پرویز مشرف رخصت ہوئے، اسی تاریخ کو عمران خان عنانِ اقتدار سنبھال کر ملک میں جمہوریت کی نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق 18 اگست کا فیصلہ عمران خان نے خود کیا ہے۔ 18.08.08اور 18.08.18کے ہندسوں میں فرق تو صرف 1کا ہے لیکن ان تاریخوں کے دوران تین جمہوری حکومتوں کی تاریخ ملک میں پروان چڑھتی جمہوریت کی گواہی ضرور دے رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…