اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے بعد معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا تھا ۔ معاملے پر پاکستان نے ایسا ردعمل دیا جس کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا ۔ نجی انگلش اخبار کے مطابق پاکستان نے امریکا کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کی لگائی پابندیو ں کے باوجود ایران کیساتھ معاشی و تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں واضح کیا ہے کہہم امریکا کی طرف سے ایران پر لگائی گئی معاشی پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ تاہم خود مختار ریاست ہونے کے ناطے پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ایران کیساتھ قانونی معاشی و تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا حق رکھتا ہے ۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے عالمی طاقتوں کو ساتھ ملا کر کئی سال کی جدو جہد کے بعد ایران کا ایٹمی معاہدہ کیا تھا جسے موجودہ امریکی صدر نے ختم کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیوں کا اعلان کیا تھا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں لگاتے ہوئے تمام ممالک کو واضح پیغام دیا تھا کہ جو بھی ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود اس ملک سےکسی قسم کا کوئی تعلق رکھے گا اس پر بھی یہی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ ماہ سے پاک و ایران کے تعلقات میں کافی بہتری دیکھی گئی ہے جس کے پیش نظر پاکستان نے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود پہلے ہی ایران کیساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کر چکا ہے ۔