بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کے حلقے این اے 243 میں انتخابی نتائج میں تاخیر سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی، ریٹرننگ افسرکے سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

کراچی(اے این این) وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان کے حلقہ این اے 243 کراچی میں انتخابی نتائج میں تاخیر سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔این اے 243 کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کردی جو منظر عام پر آگئی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے بروقت انتخابی نتائج مرتب نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رات دو بجے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہ عملہ پہنچا اور نہ انتخابی نتائج، جس کی وجہ سے رات دو بجے تک بھی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں تیار کرسکا۔

رات دو بجکر 23 منٹ پر صورتحال سے متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا۔ریٹرننگ افسر نے انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس کے غیرفعال ہونے کے سبب بھی نتائج نہیں مل سکے، رات دو بجے تک ہمیں پریذائیڈنگ افسران نے پولنگ اسٹیشنز سے نتائج نہیں دئیے، پولنگ اسٹیشنز سے نہ آر ٹی ایس اور نہ پریذائیڈنگ افسران سے نتائج ملے، پولنگ اسٹیشنز کے مینوئل نتائج دوسرے روز علی الصبح الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…