بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق غلط فہمیوں کا نوٹس لے لیا ،جانتے ہیں عوام ڈیمز فنڈز میں پیسے کیوں جمع نہیں کروارہے ؟

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق غلط فہمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ حکومت کو ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں۔ایک کیس کے دوران چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیر میں حکومت کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سٹیٹ بینک کے گورنر، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری خزانہ اور ایف بی آر حکام کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اخبارات کی خبریں اور اشتہارات دیکھیں، تاثر دیا جارہا ہے کہ فنڈ ز حکومت پاکستان نے بنایا، وزیر خزانہ کہتی ہیں اکاوئنٹ انہوں نے کھولا، خاتون ہونے کے احترام میں انہیں نہیں بلا رہے، سٹیٹ بینک نے سب سے زیادہ تکلیف دی، ایک گھنٹے میں کھولنے والے اکاوئنٹ تین دن میں کھولا گیا، پیسہ دینے والے افراد کو ادھر ادھر گھمایا جارہا ہے، وزارت اطلاعات اور سٹیٹ بینک اپنا کردار ادا نہیں کررہے، 1996 سے اب تک ڈیمز کی تعمیر پر کچھ کام نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ اس حوالے سے حکومت کو ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں، حکومتی اکاؤنٹ کا تاثر ہونے کے باعث لوگ رقم جمع نہیں کروا رہے، کئی لوگ رجسٹرار کو چیک دیکر چلے گئے ہیں، عدالت نے یہ اکاؤنٹ کھلوایا ہے اور رجسٹرار اس کو دیکھ رہے ہیں، ایک دھیلے کی بھی کمیشن نہیں کھانے دینگے، ڈیم کی تعمیر پر پہرہ دینگے کوئی کرپشن نہیں ہونے دینگے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو معاملے پر وزیراعظم سے بات کرنے کی بھی ہدایت کی۔سپریم کورٹ نے چند روز قبل جمعے کو وفاقی حکومت کو فوری طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیرکرنے اور اس حوالے سے 3 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ڈیموں کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ بھی کھولا جائے۔ سپریم کورٹ نے قوم سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانے کی بھی اپیل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…