متنازعہ ٹکٹو ں کی تقسیم ،تحریک انصاف نے ایسا فیصلہ کرلیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

20  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے کچھ حلقوں میں امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کچھ حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف دی گئی زیادہ تر درخواستوں پر نظر ثانی کی جاچکی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی نے کچھ حلقوں میں امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حتمی امیدواروں کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے اس امید کا اظہار کیا کہ حتمی فہرست کے اعلان تک تمام تنازعات حل کرلیے جائیں گے، اس ضمن میں جب ان کی توجہ بنی گالہ میں عمران کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان کی تعداد کی جانب دلائی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں موجود ہر ایک فرد کو مطمئن کرنا ممکن نہیں۔اس حوالے سے جب پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما اسحٰق خاکوانی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شکایات سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھیں ٗزیادہ تر افراد نے درخواستوں میں دعویٰ کیا کہ ٹکٹس، پارٹی سے طویل عرصے کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے دیئے گئے تاہم کچھ درخواستوں میں سنجیدہ شکایات موجود تھیں جنہیں حل کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں اسحٰق خاکوانی جو خود بھی جنوبی پنجاب میں وہاڑی سے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار ہیں، کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے تجربہ کار اور غیر متنازع امیدواروں کے انتخاب کو ترجیح دی گئی، انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ سیاسی مفاد پرستوں کو اس سے فائدہ پہنچا لیکن اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات الیکٹیبلز کو حاصل کرنے کا کھیل ہے۔ایک سوال کے جواب میں گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ متوقع سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں ان کی تعداد بہت کم ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…