اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتخابی ٹکٹوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ٗ چیئرمین عمران خان کے منانے کے باوجود بڑی تعداد میں کارکنوں کا بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج منگل کو بھی جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو مظاہرین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود رہے، صبح ہوتے ہی ناشتے کیلئے دیگیں چڑھائی گئیں
اور ناراض کارکنوں نے ناشتہ کیا۔عمران خان نے بتایا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق شکایات پر وہ جلد فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ روز گجرات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنوں نے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو عمران خان کے دفتر سے باہر جانے سے روک دیا تھا اور مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔کچھ مشتعل کارکنوں نے عمران خان کے دفتر کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی جس پر سیکیورٹی گارڈز نے انہیں دھکے دے کر اندر جانے سے روکا۔عمران خان تین بار اپنے گھر سے باہر آئے اور کارکنوں کو احتجاج ختم کرنے کے لیے منانے کی کوشش کی تاہم کارکنوں نے ان کی ایک نہ سنی اور احتجاج کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق کارکنوں کے مسلسل احتجاج کے باعث بنی گالہ میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی اور عمران خان کی رہائشگاہ پر نجی سیکیورٹی گارڈز بھی منگوا لیے گئے ۔گزشتہ روز عمران خان نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے انہوں نے گھنٹوں بیٹھ کر تفتیش کی، لیکن وہ بھی انسان ہیں اور ان سے بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔مشتعل کارکنوں نے عمران خان کے دفتر کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی جس پر سیکیورٹی گارڈز نے انہیں دھکے دے کر اندر جانے سے روکا۔عمران خان تین بار اپنے گھر سے باہر آئے اور کارکنوں کو احتجاج ختم کرنے کے لیے منانے کی کوشش کی تاہم کارکنوں نے ان کی ایک نہ سنی اور احتجاج کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق کارکنوں کے مسلسل احتجاج کے باعث بنی گالہ میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی اور عمران خان کی رہائشگاہ پر نجی سیکیورٹی گارڈز بھی منگوا لیے گئے ۔