جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ،پیچھے سے تحریک انصاف نے ایسی بات کہہ دی کہ (ن) لیگ والوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوگئے، 22 اپریل کو وطن واپسی کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے جلسے مؤخر کر دیئے گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو سخت سکیورٹی میں رائیونڈ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ لے جایا گیا جہاں سے وہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

نواز شریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرینگے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے بعد طبیعت انتہائی خراب ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی 22 اپریل کو وطن واپسی کا امکان ہے۔نواز شریف، مریم اور صفدر نے بدھ سے جمعہ تک احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی ہے۔ چند ہفتے قبل نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف احتساب عدالت میں کرپشن کے تین مقدمات میں کارروائی ہورہی ہے۔۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے تمام جلسے مؤخر کر دیئے گئے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے 20 اپریل کو لالہ موسیٰ میں خطاب کرنا تھا۔ 21 اپریل کو ساہیوال جبکہ 22 کو مانسہرہ میں جلسہ تھا۔ جلسوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ادھر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر عدالت نے حاضری سے استثنیٰ نہ دیا تو آئندہ سماعت سے پہلے ہی انشاء اللہ واپس آجائیں گے۔مریم نواز نے اپیل کی کہ ان کی والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کو ہونا ہے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز بذریعہ ٹوئٹ بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جب کہ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی بھی اپیل کی تھی۔یاد رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں اور اسی عرصے کے دوران ان کی 3 بار سرجری بھی کی جاچکی ہے۔دریں اثناء تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے، اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے سلسلے میں لندن روانہ ہوئے ہیں

جس پر تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے احتساب کا عمل متاثر نہ ہو اور نہ مرکزی ملزم فرار ہو، جب کہ ان کے سمدھی بھی بیماری کی آڑ میں بیرون ملک میں ہیں۔فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اس وقت لندن جارہے ہیں جب مودی بھی وہاں پہنچ رہے ہیں، احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…