اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے دوران مریم نواز نے گھر گھر جا کر ووٹ مانگے، مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور مسائل حل کرنے کے وعدے بھی کیے، لیکن انتخاب میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد مریم نواز نے وعدے وفا کرنا تو دور پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 120 میں مریم نواز نے ایک دورے کے دوران مقامی
خاتون کی فریاد سنی۔ خاتون کی بیٹی کا پیدائشی طور پر ہی مثانہ موجود نہیں ہے جس پر اسے بے حد مشکل کا سامنا ہے ۔ مریم نواز نے خاتون کی فریاد سننے کے بعد علاج کے لیے پیسے فراہم کرنے کا وعدہ تو کیا لیکن پھر کبھی مڑ کر بھی ادھر کا رخ نہیں کیا۔ خاتون نے بتایا کہ مریم نواز نے مجھے کافی حوصلہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اس بچی کا جہاں بھی علاج ہو گا میں کرواؤں گی، لیکن اس کے بعد وہ مجھے دوبارہ نہیں ملیں ۔انہوں نے مریم نواز سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔