جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آج یوم پاکستان،شاندار پریڈ کی تیاریاں مکمل،ملک بھر میں عام تعطیل

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (آن لائن) ملک بھر میں یوم پاکستان آ ج  روایتی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گا ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اس موقع پرملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے ۔اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہو گی جس میں پاکستان کی بری،بحری اور فضائی افواج کے دستے حصہ لیں گے ،جنگی جہازوں کے

فضائی مظاہرے پیش کیے جائیں گے جبکہ بیرون ممالک میں تمام سفارت خانوں میں بھی قومی پرچم لہرانے کی تقاریب منعقد ہوں گی۔23مارچ بروز جمعہ بعد از نماز فجر اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان ،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںیوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔سکولوں کالجوں اور دیگر اداروں میں سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کی جانب سے خصوصی ریلیاں نکالی جائیں گی۔یوم پاکستان کی مناسبت سے گرلز کالج جہانیاں میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہو گی۔جہانیاں سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی،ثقافتی ،ادبی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے یوم پاکستان بھرپور انداز سے منانے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور لاہور میں شاعر مشرق سر علامہ اقبال ؒ کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور حکومتی شخصیات حاضری دیں گی۔#/s#

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…