بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کو جوتا پڑنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،واقعہ کے صرف ایک گھنٹہ کے اندر دنیابھرمیں کتنے کروڑ افراد نے ویڈیو کو دیکھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پڑنے والا جوتا کی ویڈیو نے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ جوتے پڑنے کے ایک گھنٹہ تک 2کروڑ افراد نے سوشل میڈیا پر جوتو ویڈیو کو دیکھاہے۔ لاہور میں ایک مذہبی طالب علم نے نواز شریف کو جوتا مارا تھا جس پر نواز شریف کے پسینے چھوٹ گئے تھے۔ سوشل میڈیا کے ایک ماہر نے کہا کہ نواز شریف کی جوتا ویڈیو اس سال کی مقبول ترین ویڈیو بن چکی ہے اور عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران جوتا پھینکنے کی خبر پاکستان سمیت پوری دنیامیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت کارکن اور دیگر شہری اس واقعہ پر سارا دن تبصرہ کرتے رہے جبکہ میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی خبر ملتے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینکڑوں مشتعل کارکن تھانہ قلعہ گجر سنگھ پہنچ گئے اور حوالات میں بند جامعہ نعیمیہ کے تینوں طالب علموں کو مارنے کی کوشش کی اور اس دوران کچھ لیگی خواتین حوالات کے قریب پہنچ گئیں اور انہوں نے اپنے قائد پر جوتا پھینکنے والے تینوں افراد کومارنے کی کوشش کی اور انہیں برا بھلا کہا جبکہ لیگی اراکین بھی اس موقع پر مشتعل دکھائی دئیے اور حوالات میں بند تینوں افراد کو مارنے کیلئے تگ و دو کرتے رہے تاہم اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے لیگی کارکنوں کو حوالات سے باہر نکالا جبکہ لیگی کارکن تھانے اپنے جوتے ہوا میں لہراکر حوالات میں بند تینوں افراد کو دکھاتے رہے پولیس نے زبردستی تمام افراد کو تھانے سے نکال کر تھانے کا مرکزی گیٹ بند کر دیا۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطا ب کے دوران چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی جرات ہے تو مجھے جوتے مار کر دکھائے ۔ میں بہادر اور دلیر شخص نواز شریف کی بیٹی ہوں اور جوتوں کے خوف سے نہیں ڈرتی ۔ آج راولپنڈی جلسہ میں محفوظ شیشہ بھی ہٹا دیا ہے۔انہوں نے اپنے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی میں جرات ہے تو مجھے بھی جوتا مار کر دکھائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…