اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیروں کی کرپشن کی فائلیں بنا کر رکھی ہوئی ہیں، یہ سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کل پرسوں باہر آ جائیں گے، اس وقت چوہدری نثار علی خان سے ہر وزیر ڈرتا ہے سوائے پرویز رشید کے وہ ان کے خلاف کھل کر بات کر لیتے ہیں،پرویز رشید کی بات کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان پر کوئی ایسا الزام نہیں ہے، جتنے وزیر ہیں ان کو مکمل
یقین ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ان کی کرپشن فائلیں بنا کر رکھی ہیں، سینئر صحافی ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ کئی وزیر میاں صاحب سے یہ بات کہہ بھی چکے ہیں کہ چوہدری نثار علی خان نے ہمارے دو نمبر کاموں کی فائلیں بنا کر رکھی ہوئی ہیں۔ ان کو یقین ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے گھر میں یہ ساری فائلیں رکھی ہوئی ہیں۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب خواجہ آصف بھی ان کے خلاف نہیں بولتے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ کسی دن چودھری نثار علی خان پھٹیں گے تو کسی کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں گے۔