نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا سزا کاٹنے کے بعد بھی باز نہ آئے ، رہائی ملتے ہی ایک بار پھرتقریر کر ڈالی، کیا کچھ کہہ گئے

28  فروری‬‮  2018

راولپنڈی( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنماء نہال ہاشمی کواڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ،نہال ہاشمی کارہائی پرجیل کے باہران کی اہلیہ اور پارٹی کارکنان نے استقبال کیا،نہال ہاشمی پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء4 نہال ہاشمی کواڈیالہ جیل سے رہاکردیاگیاہے۔نہال ہاشمی کوعدلیہ مخالف تقاریر میں دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں قید اور جرمانے

کی سزا سنائی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء4 نہال ہاشمی نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں کام کرنے سے بندہ نہیں اللہ روک سکتا ،بتاؤمیں نے کس کوبرابھلا کہا؟ کب عدالت کانام لیا؟ مہینہ گزرگیامیری اپیل سماعت کیلئے منظورنہیں ہوئی،کیا یہ انتقام نہیں؟سازشیوں تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں ، سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے۔انہوں نے توہین عدالت کیس میں اڈیالہ جیل میں سزابھگتنے کے بعد رہائی کے وقت میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے محبت کرنے والوں اور اللہ سے ڈرنے والوں سے بات کررہاہوں۔جبکہ منافق اور عہدوں کی عزت کرنے والے میری بات نہ سنیں۔انہوں نے پارلیمنٹ ،جمہوریت اور عوام زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔انہوں نے کہاکہ میں ان سے بات کررہاہوں جواس ملک میں جمہوریت ،ملکی بالادستی چاہتے ہیں۔ مجھے بتاؤمیں نے کس کوبرابھلا کہا؟ کب عدالت کانام لیا؟نہال نے کہاکہ تمہارے ہاتھ میں جان لینا اور گولی مارناہوسکتاہے۔ لیکن اللہ نے مجھے عزت داربنادیا۔اللہ کے ہاتھ میں میری جان ہے تمہارے ہاتھ میں میری جان اور رزق نہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ مجھے ایک ماہ قید کی سزاسنائی گئی ،ایک مہینہ گزرگیامگرمیری اپیل سماعت کیلئے منظورنہیں کی گئی۔کیااس سے انصاف کابول بالا ہوا ہے؟

سازشیوں تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں ،مجھے انتقام کانشانہ بنایا گیا یاانصاف کابول بالا کیاگیا؟ جیل میں بھیجنا ہے تودیکھوکہ وہاں 75سال سال کے لوگ بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے۔نیب کے ڈائریکٹروں کے گھروں میں چھاپے مارو ملک کی آدھی دولت ان کے گھروں سے نکلے گی۔نہال ہاشمی نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں کام کرنے سے اللہ روک سکتا ہے بندہ نہیں روک سکتا۔واضح رہے ن لیگ کے رہنماء نہال ہاشمی کوآج اڈیالہ جیل روالپنڈی سے توہین عدالت کیس میں ایک مہینہ سزاکاٹنے کے بعد رہائی مل گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…