اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نا اہلی کا موسم ، نواز شریف کے بعد سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صوبائی مشیر عبدالمنعم کو نا اہل قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عبدالمنعم جو کہ خیبرپختونخواہ حکومت میں صوبائی مشیر بھی رہ چکے ہیں کو آج سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ جس کی سربراہی جسٹس شیخ عظمت سعید کر رہے تھے نے عبد المنعم کے خلاف انتخابی عذرداری مقدمے میں نا اہل قرار دیدیا ہے۔
عبدالمنعم پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری ملازمت کے دوران الیکشن لڑا اور عوامی نمائندہ بننے کے بعد بطور ٹیچر بھی تنخواہ وصول کرتے رہے ہیں۔ عبد المنعم پی کے 88 شانگلہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سپریم کورٹ نے عبدالمنعم کو نا اہل قرار دیتے ہوئے مختصر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر عبدالمنعم کو ڈی نوٹیفائی کرے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔