جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کسی عدالتی فیصلے کی ضرورت نہیں،مسلم لیگ (ن) کا عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار،عدالتی فیصلے کے برعکس انتہائی قدم اُٹھانے کا اعلان کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلو ں سے نواز شریف مائنس نہیں ہوسکتا بلکہ اس سے مزید مضبوط ہوگا ،نواز شریف کا بیانیہ مزید مقبول ہوگا ،نااہلیاں، جلاوطنیاں، دھمکیاں، الزامات، سازشیں اور مقدمات سیاست کا دھارا بدل سکی ہیں نہ بدل سکیں گی،اقامہ کافیصلہ بھی کسی نے تسلیم نہیں کیا تھا اس فیصلے کو بھی عوام نہیں مانیں گے،

مسلم لیگ (ن)اسی لائن پر چلے گی جس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نااہلیاں، جلاوطنیاں، دھمکیاں، الزامات، سازشیں اور مقدمات سیاست کا دھارا بدل سکی ہیں نہ بدل سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ جو دل میں بس رہا ہے حکومت اسی کی ہے۔وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اقامہ کا فیصلہ بھی عوام نے تسلیم نہیں کیا تھا اس فیصلے کو بھی عوام نہیں مانیں گے۔ نواز شریف کے اقدامات سے سب سے فوائد حاصل کئے ہیں ۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ توقع تھی کہ ایسا ہی فیصلہ آئے گا۔نواز شریف کا بیانیہ مزید مقبول ہوگا ۔ ایک کمزور فیصلے کے دفاع میں تمام فیصلے آ رہے ہیں، (ن) لیگ کے تمام فیصلے نواز شریف ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، سینیٹ الیکشن ملتوی ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس طرح کے فیصلو ں سے نواز شریف مائنس نہیں ہوسکتا بلکہ اس سے مزید مضبوط ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا نام ہی مسلم لیگ نواز ہے اور وہ ایک مقبول لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیدھی طرح کہا جائے کہ نواز لیگ کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیں گے کیونکہ نواز شریف کو ہرانے کے لئے سیاسی طریقے کامیاب نہیں ہو پا رہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے، پارلیمنٹ آئین بناتی ہے وہ جو چاہے تبدیلی کر سکتی ہے، لیکن اگر پاکستان میں نیا سسٹم لانا ہے تو الگ بات ہے۔طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فیصلے نواز شریف کو نقصان نہیں دے رہے بلکہ ان کے بیانیے کو بڑھا رہے ہیں اور اس طرح نواز شریف مائنس نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس کو نواز شریف چاہیں گے وہ ہی ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹر بنے گا۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا نواز شریف مسلم لیگ (ن)کے قائد اور رہبر ہے

اور ان کی رہنمائی میں ملک کی خدمت کرنے کے لیے کسی عدالتی فیصلے کی ضرورت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سیاسی طور پر عوام کی ہمدردی کو آمریت کے فیصلوں سے نا پہلے روکا جا سکا تھا اور نا اب روکا جا سکے گا۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اسی لائن پر چلے گی جس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے اور اس قسم کے معاملات سے حمایت میں اضافہ ہوتا ہے۔پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے نواز شریف کریں گے پارٹی میں رہنے کے لیے پارٹی قائد کے فیصلے کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…