پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف نے سینٹ کے ٹکٹ دینے کے بدلے میں امیرلوگوں سے کیا چیز مانگ لی،(ن) لیگ کے سینئر رہنما کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) عام انتخابات میں پارٹی رہنما کے انتخاب اور سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار کی نامزدگی پر حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طریقہ کار پر کارکنوں نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کیلیے منظور نظر امیدواروں کو حتمی تاریخ سے 3 ہفتے قبل ہی دوہری شہریت سے دستبردار ہونے کا اشارہ ے دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن نے الزام عائد کیا کہ قیادت نے صرف ان امیر لوگوں کو ٹکٹ دیئے جو پارٹی رہنماؤں کے انتخابی اور ان کے بیرونی دوروں کے اخراجات اٹھا سکیں۔ایک ذمہ دار رکن نے کہا کہ رانا مقبول، ہارون اختر اور مشاہد حسین سید پارٹی کی بنیادی رکنیت کے تقاضے پورے نہیں کرتے اور ہارون اختر اور مشاہد حسین کو ٹکٹ دے کر پارٹی نے ان کارکن کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے جنہوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں زخم کھائے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجا ظفرالحق اور سیکریٹری اطلاعات مشاہداللہ خان نے کہا کہ امیدوار کی قیادت سے وابستگی اور پارٹی کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر سینیٹ ٹکٹ دیے ہیں۔مشاہد اللہ نے اس رویہ کو مسترد کیا کہ پارٹی نے پہلے ہی سینیٹ نشستوں کے لیے ناموں کا انتخاب کرلیا تھا۔سیکریٹری اطلاعات نے وصاحت پیش کی کہ لندن میں 2007 میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنہوں نے پارٹی کو دھوکا دیا لیکن قیادت کے خلاف ہرزاسرائی نہیں کی ان کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا خیر مقدم کیاجائیگا تاہم اس تناظر میں ہارون اختر اور مشاہدحسین ضرور پرویز مشرف کے دور میں ان کے ساتھ رہے لیکن انہوں نے پارٹی اور پارٹی قیادت کے خلاف کچھ نہیں کہا۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ماضی کے برخلاف اس مرتبہ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے نہیں بلایا گیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو اپنی درخواستیں 6 فروری تک مع ناقابل واپسی 50 ہزار روپے زیر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت دی تھی جبکہ صرف پنجاب سے 110 سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں تاہم یہ خیال کیا جارہا کہ پنجاب سے تمام 12 نسشتوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منتخب ہوں گے۔

خیال رہے کہ ماضی کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل اور امیدواروں کے انٹرویو کے لیے باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے 6 فروری کو اپنی رہائش گاہ میں غیر رسمی میٹنگ کے دوران پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ بورڈ اراکین کو امیدواروں کی مکمل فہرست فراہم نہیں کی جو ماضی کی روایت کے برخلاف رہی۔

نوازشریف نے لاہور میں اپنے بھائی شہباز شریف، بیٹی مریم نواز، بھانجے حمزہ شہباز، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر کے ہمراہ سینیٹ کی نسشتوں کے لیے امیدواروں کے حتمی فہرست تیار کی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں سینیٹ ٹکٹ کے لیے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار، سابق پنجاب پولیس آئی جی رانا مقبول احمد خان، امریکا اور برطانیہ میں پارٹی کے آفیس کنندہ زبیرگل اور شاہین بٹ، نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی، سابق سینیٹر ہارون اختر، صنعت کار فاروق خان اور حفیظ عبدالکریم، جمیعت الحدیث کے رہنما اور ڈیرہ غازی خان سے ایم این اے کو منتخب کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…