اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی ڈگری چیک کروانے کا مطالبہ کردیا ۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ جس دن آئین توڑنے والے کو سزا ملے گی اس دن ملک میں عدل بحال ہو جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واجد ضیاء کی ڈگری چیک کی جائے انہوں نے کہاکہ واجد ضیاء کی تشہیر کے لیے فنڈنگ کہا ں سے کی جا رہی ہے پتہ چلانا پڑے گا۔