جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن ایکٹ میں ترمیم،نوازشریف کا فریق بننے سے انکار،سپریم کورٹ نے یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ سنا دیا

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کیخلاف 6 درخواستوں پر سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت عظمیٰ نے یکطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ مذکورہ کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق پیش ہوئے اور عدالت

عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس کیس میں فریق بننے سے انکار کردیا ہے۔نواز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ بل پارلیمنٹ نے پاس کیا اور انہیں ان کی پارٹی نے بطور پارٹی صدر منتخب کیا ٗ انہوں نے کوئی درخواست نہیں دی تھی لہذا وہ اس کیس میں فریق نہیں بننا چاہتے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر نواز شریف حصہ نہیں بننا چاہتے تو یکطرفہ کارروائی جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پبلک نوٹس جاری کردیا تھا جو انہوں (نواز شریف) نے وصول بھی کرلیا ٗ اگر وہ کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو ان کی اپنی مرضی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے لیگی رہنما راجہ ظفر الحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو۔راجہ ظفرالحق نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ پیش ہوں گے۔سماعت کے دوران قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کامران مرتضیٰ بھی عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ اسپیکر سردار ایازصادق اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی جانب سے پیش ہوئے ٗ جس پر عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے تو انہیں فریق نہیں بنایا۔کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ 6 درخواستوں میں اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے نام شامل ہیں جس پر چیف جسٹس نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا نام حذف کرنے کا حکم سنایا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ درخواستوں پر یکطرفہ کارروائی کی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…