پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہمسایہ ملک میں ایمرجنسی کے بعد چیف جسٹس گرفتار

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالے(آن لائن) مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کی جانب سے پارلیمنٹ کی معطلی اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پولیس نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 2 ججز کو حراست میں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کی جانب سے پارلیمنٹ کی معطلی اور ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے سپریم کورٹ کے جسٹس کو حراست میں لے لیا ہے،صدر عبداللہ یامین نے شدید سیاسی بحران

کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا جس کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس اور فوجی دستے سپریم کورٹ میں داخل ہوئے جہاں چیف جسٹس عبداللہ سعید اور ایک اور جج علی حمید کو حراست میں لے لیا گیا۔منگل کو پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے گرفتار ججز سے تفتیش اور ان پر عائد الزامات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو سپریم کورٹ کی جانب سے صدر عبداللہ یامین کی گرفتاری یا مواخذے پر عمل نہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سابق صدر مامون عبدالقیوم کو بھی گرفتار کرلیا جن پر الزام ہے کہ وہ اپوزیشن کی حمایت میں سرگرم تھے۔گرفتار مامون عبدالقیوم موجودہ صدر عبداللہ یامین کے سوتیلے بھائی ہیں، جن کی بیٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن 2008 کے بعد جمہوریت پسندوں نے ان کے والد سے حکومت چھین لی تھی اور اب انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مالدیپ میں اس وقت سیاسی بحران نے جنم لیا جب سپریم کورٹ نے 2 فروری کو اپنے ایک فیصلے میں جلاوطن سابق صدر محمد نشید کا ٹرائل غیر آئینی قرار دے کر گرفتار 9 ارکان پارلیمنٹ کی رہائی کا حکم دیا تھا،حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد سے انکار کرتے ہوئے پارلیمان کو ہی معطل کر دیا تھا۔مامون عبدالقیوم 1978 سے 2008 تک مالدیپ کے صدر رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…