منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی بچوں کی عریاں تصاویر اور فلموں کی انٹرنیٹ پر فروخت جاری،صوبہ پنجاب سب سے آگے ،گھناؤنا کاروبار پاکستان سے کون کررہاہے؟برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں شرمناک انکشافات

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں بچوں کی فحش (پورنوگرافک) فلمیں بنانے اور ان کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے معاملات میں صوبہ پنجاب سب سے آگے ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قصور میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کے قتل کے واقعات سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بچوں کے جنسی تشدد پر مبنی فلمیں بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایک دو رکنی ٹیم تشکیل دی ہے

جو ملک میں ان واقعات کے سدباب کے لیے اقدامات کرے گی۔ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی عریاں فلمیں بنانے کے حوالے سے اب تک جو ایک درجن سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں سے بیشتر پنجاب میں ہوئے ہیں اور گرفتارشدگان کی اکثریت کا تعلق بھی پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔دو رکنی ٹیم کے سربراہ عمران حیدر نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے علاوہ مقامی افراد سے بھی مدد حاصل کی جائے گی۔ایسے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی جو انٹرنیٹ پر مختلف لڑکیوں کی فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں اور ان دنوں ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔عمران حیدر نے کہا کہ بچوں کے جنسی تشدد کے مواد کے خلاف پاکستان میں اس لیے موثر کارروائی نہیں ہوسکی کیونکہ یہاں پر متاثرہ لوگ متعلقہ حکام کو اس بارے میں شکایت درج نہیں کرواتے۔انہوں نے کہا کہ جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سے زیادہ تر معلومات مختلف ممالک سے انٹرپول کے ذریعے پاکستانی انٹرپول کو بھجوائی گئی تھیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بھی اس ضمن میں ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے جو انٹرنیٹ پر بچوں کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا اور ان معلومات کی روشنی میں ایف ائی اے کا سائبر کرائم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ایف آئی اے نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کی

فیس بک آئی ڈی کی فوری معلومات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کریں کیونکہ اس ضمن میں معلومات حاصل کرنے کے لیے تفتیش کاروں کو چار سے چھ ہفتے تک انتظار کرنا پڑتا ہے جو کہ ایسے مقدمات کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے میں تاخیر کا باعث بنتا ہے۔پاکستان میں جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں زیادہ تر پاکستانی بچوں کی عریاں فلموں کی تیاری یا اپ لوڈنگ میں ملوث تھے۔ایف آئی اے کے اہلکار عمران حیدر کے مطابق پاکستانی بچوں کی عریاں تصاویر اور فلمیں انٹرنیٹ پر بھی فروخت ہو رہی ہیں اور ٹیم کے ارکان ان افراد کی تلاش بھی کر رہے ہیں جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ان مقدمات میں اب تک جتنے بھی افراد گرفتار کیے گئے ہیں ان میں سے زیادہ تر پڑھے لکھے اور پروفیشنل ڈگری ہولڈرز ہیں۔ایف آئی اے نے حال ہی میں انٹرپول کینیڈا سے ملنے والی معلومات کے مدد سے جھنگ کے رہائشی تیمور مقصود کو بچوں کی پورنوگرافی پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر رکھنے اور انٹرنیٹ پر جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…