واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ وہ ان عناصر کے ساتھ ہر گز نرمی نہیں برتے گا جو دہشت گرد گروپوں کو سپورٹ کرتے ہیں یا انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے حامی تمام ممالک کا فرض ہے کہ وہ طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں پر روک لگانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ ٹیلرسن کا مزید کہنا تھا کہ
طالبان کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایمبولینس کی گاڑی کا استعمال ایک غیر انسانی فعل اور بنیادی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں گولہ بارود سے بھری ایمبولینس کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں کم از کم 95 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کارروائی کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔ افغانستان میں امن کے حامی تمام ممالک کا فرض ہے کہ وہ طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں پر روک لگانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔