پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں پر اختلافات پیدا ہوگئے

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفی دلانے کے آپشن پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے معاملے کی مخالفت کردی۔پی ٹی آئی کی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفی دلانے کے آپشن پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے پارٹی کی مرکزی وتمام صوبائی قیادت کو عام انتخابات کیلیے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفی دینے کے معاملے کی مخالفت کردی ہے۔اطلاعات ہیں کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر مربوط حکمت عملی کے تعین کیلیے اپنی پیرنی بشری بی بی سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔ عمران خان کو ان کی پیرنی نے رائے دی ہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاریوں کیلیے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرے اور اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن پر عمل درآمد سیاسی حالات کو دیکھ کر کیا جائے تاہم اس مشاورت پر پی ٹی آئی کے اہم رہنما لاعملی کا اظہار کررہے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے اپنی پیرنی کی رائے کے سامنے آنے اور پارٹی کے اہم رہنماوں سے مشاورت کے بعد فوری طور پر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن پر عمل در آمدعارضی طور پر روک دیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن کاکارڈ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اچانک استعمال کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…