جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نقیب اللہ قتل کیس :چیف جسٹس نے راؤ انوار کو کل طلب کرلیا

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نقیب اللہ قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت کل کرے گی۔سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مشکوک پولیس مقابلے میں نقیب اللہ کی ہلاکت کا از خود نوٹس لیا تھا۔سپریم کورٹ کل سے نقیب اللہ قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گی جس کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، راؤ انوار، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پتا لگا راؤ انوار کمیٹی میں تشریف نہیں لارہے، یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، کل اس معاملے کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کوئی ایک مقدمہ بتائیں جوآرٹیکل 184 تھری اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھ کر نہ لیا ہو؟ انسانی حقوق سے متعلق ہر کیس کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا نقیب اللہ کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد تھا جو مہران بیس حملے سمیت دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…