منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زینب قتل،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا 36 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرنے کا حکم

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کمسن زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو 36 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم د یتے ہوئے پنجاب میں بچوں سے متعلق تمام کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جمعہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے قصور واقعے کے ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی اور فوری طور پر آئی جی پنجاب کو عدالت میں طلب کیا۔

آئی جی پنجاب عارف نواز عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سنا ہے کہ اس واقعے سے پہلے متعدد واقعات ہوچکے ہیں، پہلے مقدمات کہاں ہیں؟عدالتوں میں پیش تو نہیں ہوئے؟ کیا آپ کے پاس پہلے کیسز کی تفصیل ہے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، 36 گھنٹوں میں ملزمان کو ہرصورت گرفتار کیا جائے، سوسائٹی پریشان ہے اس لیے ملزم کو ہر صورت گرفتار کریں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس پوری ایماندار سے کام کررہی ہے، یقین دلاتا ہوں ملزم ہر صورت گرفتار ہوگا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بچوں سے متعلق تمام کیسز کی تفصیل بھی طلب کرلی۔ واضح رہے قصور میں گزشتہ دنوں کمسن بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی۔قتل کی لرزہ خیر واردات سے قصور بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہوگیا جب کہ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…