جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نا اہل شخص پارٹی کا صدر رہے گا یا نہیں؟فیصلے کی گھڑی آگئی،ن لیگ ،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی متحرک

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں (آج )پیر کو ایکٹ 2017کو چیلنج کر نے والی 13درخواستوں کی سماعت ہوگی جس میں نا اہل پارلیمنٹرین کو سیاسی جماعت کا دفتر رکھنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے ذریعے سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدرارت کے عہدے پر فائز ہوئے۔خیال رہے کہ اس پٹیشن کو اس سے قبل سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ درخواست

گزار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے قبل متعلقہ فورمز میں یہ معاملہ پیش نہیں کیا ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں سماعت کے دوران رجسٹرار آفس کے اس اعتراض کو مسترد کردیا تھا۔یاد رہے کہ اکتوبر میں پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 پاس کیا تھا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔جولائی کے مہینے میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لینے اور اسے ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے بھی استعفیٰ دینے کیلئے زور دیا گیا تھا تاہم الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بعد اکتوبر کے مہینے میں نواز شریف نے دوبارہ مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالی تھی۔واضح رہے اس قانون کو چیلنج کرنے والے زیادہ تر درخواست گزار کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور دیگر سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔یہ سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ یکم جنوری کو کریگا۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو احکامات جاری کرے کہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں نواز شریف کا نام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…