ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے شاہی مہمان شکار کیلئے تھر پہنچ گئے، ایک شخص بغیر اجازت آگیا،وہ کون ہے اور ا س کیساتھ اب کیا کیاجائیگا، بڑا اعلان سامنے آگیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ، تھر (آن لائن)متحدہ عرب امارات سے شاہی مہمان نایاب پرندوں کے شکار کے لیے سندھ کے ضلع تھر پہنچ گئے۔تاہم ضلعی گیم افسر (ڈی جی او) اشفاق میمن نے کہا کہ اماراتی سیاستدان اور شاہی خاندان کے فرد محمد بن خلیفہ المکتوم سرکاری اجازت حاصل کیے بغیر شکار کے لیے پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اماراتی شاہی خاندان کے وفد کے جہاز نے بدین کے چنری ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، جہاں سے وفد تھر پہنچا اور ڈیپلو کے قریب جٹ ترائی

گاں میں کیمپ لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہی مہمان کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔اشفاق میمن کا کہنا تھا کہ شاہی مہمان اپنے رشتہ دار شیخ احمد بن راشد المکتوم کو جاری کیا جانا اجازت نامہ شکار کے لیے استعمال کرکے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ ان پر چند حلقوں کی طرف سے عرب مہمان کو شکار کی اجازت دینے کے لیے دبا ڈالا جارہا ہے، تاہم وہ کسی دبا میں نہیں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا محکمہ شاہی مہمان کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ کو ہٹانے کے لیے پولیس اور متعلقہ انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔اشفاق میمن نے کہا کہ محمد بن خلیفہ المکتوم کو انتباہی خط جاری کردیا گیا ہے جس پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ وائلڈلائف سندھ نے شکار کے لیے قطر سے آنے والوں کو تھر سے نکال دیا تھا۔تاہم نکالے جانے سے قبل قطری پارٹی ڈیپلو اور ننگرپارکر کے صحراں میں چند روز تک شکار کرتی رہی۔اس کے فوری بعد ڈی جی او کا کہنا تھا کہ ان کے محکمے پر وفاقی حکومت کی جانب سے بحرین کے شاہی مہمان کو علاقے میں شکار کی اجازت دینے کے لیے دبا ڈالا جارہا ہے۔رواں ماہ کے

اوائل میں بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاک ۔ افغان سرحد کے قریب نایاب پرندے تلور کا غیر قانونی شکار کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جن میں 4 عرب باشندے اور ضلعی کونسل کا سینئر عہدیدار بھی شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…