پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ناقص میٹریل کا استعمال ،30ارب روپے سے بننے والے ملتان میٹرو بس منصوبے کے ٹریک کے ستونوں میں دراڑیں پڑ گئیں

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں میٹروبس منصوبے کی تعمیر کے دوران ناقص میٹیریل کے استعمال کا انکشاف،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میٹروبس منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے ،ستونوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں ۔ملتان کے شہریوں نے  میٹروبس کے ٹریک کے ستونوں میں پڑی ہوئی دراڑوں کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہیں جس کے بعد پنجاب حکومت اور اس منصوبے کو تعمیر کرنے والوں

کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 30 ارب روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ منصوبہ مسافروں کی جان کو خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا، واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف متعدد مواقعوں پر اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ منصوبے میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی گئی ۔انہوں نے نیب کو بھی چیلنج کیا کہ وہ تحقیقات کر کے اپنا شوق پورا کرلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…