جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

میاں صاحب! یہ غلطی نہ کرنا،آگے ہم کھڑے ہیں ! عدلیہ مخالف دما دم مست قلندر ،نواز شریف کے اعلان کےبعد تحریک انصاف نے بھی دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس تحریک کی میاں صاحب دھمکیاں دے رہے ہیں اس چند ماہ پہلے جی ٹی روڈ پر خوار ہوتے پوری قوم دیکھ چکی ہے‘ دھمکیوں اور بڑھکوں سے انصاف کو جھکانے کے زمانے اب لد گئے، قومی اداروں کیخلاف کسی شرانگیری کا منصوبہ بنایا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی‘میاں صاحب عدالت

میں قطری قطری کھیلنے کی بجائے اپنا اعمال نامہ پیش کرتے،اعمال نامے میں منی لانڈرنگ، کرپشن، اقاموں اور ڈراموں کے علاوہ کچھ ہوتا تو پیش کرتے‘جس عدالت نے نواز شریف کو دوبار بددیانت اور جھوٹا قرار دیا اسی عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے قائمقام سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت پر میاں صاحب کے غصے کی وجہ مقدمے کا اختتامی مراحل میں داخل ہونا ہے ‘ میاں صاحب کے پاس اپنے دفاع میں اسکے علاوہ کہ “تمہیں کیا” کہنے کو کچھ نہیں، تین سو ارب روپوں کی چوری کے دفاع میں میاں صاحب نہ کہا کہ “تمہیں کیا”۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اب اس کے بعد مقدمے کے انجام اور فیصلے کے خدوخال سمجھنا میاں صاحب کیلئے کتنا مشکل ہے۔ ادھر میاں صاحب کی سیاست کو شہباز شریف سے سخت خطرہ ہے، اب میاں صاحب شہباز شریف کو تو کچھ کہنے سے رہے، لے دے کے باقی قومی ادارے اور عمران خان ہی بچتے ہیں تو میاں صاحب ان پر بھڑاس نکالتے ہیں۔ ، فواد چوہدری نے کہا کہ اظہار ہمدری سے میاں صاحب کا جی بہلتا ہے تو ہم اسکے لئے تیار ہیں،مسئلہ یہ ہے کہ نواز شریف جس منڈی سے انصاف خریدا کرتے اب وہ اجڑ چکی ہے، جس تحریک کی میاں صاحب دھمکیاں دے رہے ہیں اس چند ماہ پہلے

جی ٹی روڈ پر خوار ہوتے پوری قوم دیکھ چکی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میاں صاحب کو سمجھنا چاہئیے کہ دھمکیوں اور بڑھکوں سے انصاف کو جھکانے کے زمانے اب لد گئے، قومی اداروں خصوصا عدلیہ کیخلاف کسی شرانگیری کا منصوبہ بنایا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی، بڑے میاں کی منطق نرالی ہے کہ وہ بے ایمان تو سارا زمانہ بے ایمان۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جس عدالت نے

نواز شریف کو دوبار بددیانت اور جھوٹا قرار دیا اسی عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا، قانون کی سمجھ بوجھ ہوتی تو میاں صاحب عدالت میں قطری قطری کھیلنے کی بجائے اپنا اعمال نامہ پیش کرتے،اعمال نامے میں منی لانڈرنگ، کرپشن، اقاموں اور ڈراموں کے علاوہ کچھ ہوتا تو پیش کرتے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میاں صاحب اب بھی دھمکیاں نہ دیں اور اگر کچھ ہے

تو سنجیدگی سے اسے عدالت میں پیش کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…