رانا ثنا ء اللہ نے استعفیٰ دینے سے متعلق اہم اعلان کردیا ،آگے کیا ہونے جارہا ہے،صورتحال گھمبیر

12  دسمبر‬‮  2017

لاہور (این این آئی)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان کے استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ سے جو لوگ توقعات لگائے بیٹھے تھے ایسا کچھ نہیں ہوا، حکومت پنجاب اگر موجودہ صورتحال کو مشکل وقت سمجھتی ہے تو پھر یہ مشکل ساڑھے چار سال سے درپیش ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے دھرنوں اور احتجاج جیسی

مشکلات کے باوجود پنجاب حکومت نے کافی حد تک دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور جلد مکمل خاتمہ کر دیں گے۔سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کی وجہ صرف نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کوئی بھی سیاسی جماعت (ن) لیگ کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ فیض آباد دھرنے کے معاہدے کو اگر کوئی گھٹنے ٹیکنا سمجھتا ہے تو اس میں حکومت کے ساتھ ریاست بھی شامل ہے ٗریاست کسی چیز کو درست سمجھتی ہے تو حکومت کو بھی درست سمجھنا چاہیے کیونکہ حکومت ریاست کا ہی حصہ ہے، لیکن حکومت نے آج تک کسی معاہدے میں گھٹنے نہیں ٹیکے اور نہ آئندہ ٹیکے گی۔انہوں نے کہا کہ مذہب، ایمان اور عقیدے کے معاملے کو ہمیں دنیاوی سیاست میں نہیں لانا چاہیے کیونکہ یہ ایک خطرناک عمل ہے، اگر اس چیز کو پھیلایا گیا تو یہ معاشرے میں انتہائی تباہ کن اثرات لے کر آئیگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…