اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کا تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم،کچھ ہی دیر میں تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کر دی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا نے ملک بھر میں تمام نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم جاری
کردیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے بعد پیمرا نے تمام نجی چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیدیا تھا۔چینلز کی بند ش کے بعد سوشل میڈیا اور یوٹیوب بھی بند کردی گئی تھی۔