بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عدلیہ مقدس گائے نہیں اور ججوں کا احتساب بھی ضروری ہے، سپریم کورٹ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) سپریم کورٹ نے ججوں کے احتساب کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کوئی مقدس گائے نہیں ۔سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمی کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے درخواست

کی سماعت کی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے اسے اپنی نوعیت کا پہلا اور انتہائی اہم مقدمہ قرار دیا۔جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ججوں کا احتساب بھی ضروری ہے، ہم کوئی مقدس گائے یا بیل نہیں ہیں، تاہم احتساب کرتے وقت عدلیہ کی خودمختاری برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔ جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ ججوں کے خلاف کارروائی میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب چاہتے ہیں اور ان سوالات کو نہیں دبا سکتے۔سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف کھلی عدالت میں کارروائی پر اٹارنی جنرل سے وفاق کا تحریری موقف طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔ عدالت عظمی نے شاہد حامد اور منیر اے ملک کو عدالتی معاون بھی مقرر کر دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…