جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمنٹ قانون سازی کا ادارہ ہے ٗارکان پارلیمنٹ کا کام سڑکیں یا سیوریج نظام ٹھیک کرنا نہیں ٗسپریم کورٹ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس اعجاز افضل خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پارلیمنٹ قانون سازی کا ادارہ ہے‘ ارکان پارلیمنٹ کا کام سڑکیں یا سیوریج کا نظام ٹھیک کرنا نہیں۔

منگل کو سپریم کورٹ میں قوانین میں ترامیم کیلئے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہا کہ قوانین میں مجوزہ ترامیم وزارتوں کو بھجوا دی تھیں، متعلقہ وزارتوں کی جانب سے ابھی تک جواب نہیں ملا، متعلقہ اداروں سے پیش رفت کی رپورٹ لینے کے لئے وقت لیا جائے۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ آٹھ سال ہوگئے لیکن سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ وقت گزاری کے لئے ایک کے بعد ایک رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ پارلیمنٹ قانون سازی کا ادارہ ہے ارکان پارلیمنٹ کا کام سڑکیں یا سیوریج کا نظام ٹھیک کرنا نہیں عوامی نمائندے قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ آتے ہیں۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…