اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، سینئر رہنما نے اپنی ہی خاتون رہنما کیخلاف بغاوت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سےتحریک انصاف کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پارٹی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران ڈار برادران پر تنقید کرنے پر پارٹی چیئر مین عمران خان سے شکایات کر دی ہے،
ذرائع کے مطابق عثمان ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے اور ان کا کیس پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا جائے۔یاد رہے کہ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ نام نہاد سیاسی عناصر نے اپنے آپ کو سوشل میڈیا پر متحرک کرنے اور عمران خان کے آگے پیچھے پھرنے تک محدود رکھا ہوا ہے ۔ جبکہ کبھی حلقے کی شکل دیکھنا گوارہ نہیں کی ، یہ وہ لوگ ہیں جن کو اپنے گھر میں بھی کوئی ووٹ نہیں دیتا۔واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔