جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،امریکہ سے کھل کر ٹکر لے لی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی جنرل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامیوں پرپاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا ٗپاکستان نے اپنے علاقے دہشتگردی سے پاک کئے ہیں ٗ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے امریکی ہم منصب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ٗبھارت مسلسل خطے کے امن کو خطرے سے دوچار کر رہا ہے۔

جمعرات کوہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے دہشت گردوں کے ساتھ آئی ایس آئی کے رابطے کے حوالے سے امریکی جنرل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے، پاکستان نے اپنے علاقے دہشتگردی سے پاک کیے ہیں، دہشت گرد گروپوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر سابق امریکی وزیر خارجہ کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔ پاکستان میں کسی قسم کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، امریکی فوج اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتی، بھارت کی سول سوسائٹی نے بھی دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے، بھارت افغانستان میں ٹی ٹی پی اور جماعت احرار سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ٗ امریکا اپنی ناکامیوں پرپاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی اور پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی، پاکستان نے اپنے علاقے دہشت گردی سے پاک کیے ہیں۔نفیس زکریا نے کہاکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی ہم منصب کی دعوت پر امریکا میں ہیں ٗ امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان، پاک بھارت تعلقات پربات ہوئی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ترجمان نے کہاکہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارتی خلاف ورزیوں سے خطے کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے ٗبھارتی فائرنگ سے اب تک 45 پاکستانی شہری شہید اور 155 زخمی ہوئے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جو ہمیشہ فائرنگ میں پہل کرتا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو ایل او سی کی صورتحال مانیٹر کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے، جب بھی بھارت ایل او سی پر خلاف ورزی کرتا ہے مبصر مشن کو آگاہ کرتے ہیں تاہم بھارت مبصر مشن کو تحقیقات کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، بھارت پاکستان میں مداخلت سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر صورتحال خراب کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…