منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ضمنی الیکشن میں میدان مارنے کے بعد کلثوم نواز کو اگلے ہی دن بڑی کامیابی حاصل تحریک انصاف کے خیمے میں مایوسی چھا گئی

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ مقدمہ پانامہ کیس سے مختلف ہے، پانامہ کیس میں معاملہ تنخواہ ظاہر نہ کرنے کا تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کریں الیکشن ہوچکاہے،آپ کے پاس کچھ نہیں تو آپ کو درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔پیر کو کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف سپریم کورٹ

میں دائر درخواستو ں کی سماعت جسٹس گلزار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواستیں فیصل میر اور اشتیاق چوہدری نے دائر کی تھیں۔ فیصل میر کی وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ۔ اس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ این اے 120 الیکشن ہوچکا ہے۔ پری الیکشن کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے۔بتائیں کلثوم نواز نے کونسا اثاثہ ظاہر نہیں کیا؟ اس پر وکیل فیصل میر نے کہا کہ کلثوم نواز نے اقامہ ظاہر نہیں کیا۔ اس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ مقدمہ پانامہ کے مقدمے سے مختلف ہے۔ پانامہ کیس میں معاملہ تنخواہ ظاہر نہ کرنے کاتھا۔ اس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کریں۔ آپ پسند کریں یا نہ کریں الیکشن ہوچکاہے۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ آپ نے تین اعتراضات اٹھائے لیکن ثبوت نہیں دیے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کے پاس دیگر فورم موجود تھے۔ عوام کے مینڈیٹ کی عزت کریں۔ آپ کے پاس کچھ نہیں تو آپ کو درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔(خ ف)

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…