جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر اپیل دائر کر نے کی یقین دہانی پر شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر اپیل دائر کر نے کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی جبکہ نواز شریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل د یئے کہ لندن فلیٹس سے متعلق کیپٹن صفدر کے خلاف

ریفرنس کا حکم دیا گیا ، لندن فلیٹس سے کیپٹن صفدر کا کوئی تعلق نہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ میں کیپٹن صفدر کا فلیٹ سے تعلق سامنے نہیں آیا، کیپٹن صفدر نے بطور گواہ ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کئے ،اس پرجسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی کے مطابق مریم نواز کمپنی کی بینی فیشل مالک ہیں۔ مریم نواز نے پہلے لندن فلیٹس سے تعلق کا انکار کیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔جمعہ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید ،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے پانامہ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں کی سماعت کی جس میں شریف خاندان کی جانب سے پاناما نظر ثانی اپیلوں پر فریقین نے دلائل مکمل کئے۔ نواز شریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لندن فلیٹس سے متعلق کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس کا حکم دیا گیا۔ لندن فلیٹس سے کیپٹن صفدر کا کوئی تعلق نہیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کیپٹن صفدر کا فلیٹ سے تعلق سامنے نہیں آیا۔ کیپٹن صفدر نے بطور گواہ ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کئے۔ اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کے مطابق مریم نواز کمپنی کی بینی فیشل مالک ہیں۔ مریم نواز نے پہلے لندن فلیٹس سے تعلق کا انکار کیا تھا۔ معاملے کی

تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ برٹش ورجن آئرلینڈ نے مریم نواز کو مالک قرار دیا یہ کہنا مناسب نہیں کہ کیپٹن صفدر کا فلیٹس سے تعلق نہیں۔ سلمان اکرم راجانے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس فائل ہونے سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔جسٹس عظمت سعید

شیخ نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کہ شفاف ٹرائل پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہماری آبزرویشن سے ٹرائل متاثر نہیں ہوگا۔ ہمارا اعتبار کیوں نہیں کرتے؟ آئین اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے وضاحت کے لئے ججز اپنا بیان حلفی جمع کرادیں؟ جسٹس اعجاز افضل نے کہا

کہ ٹرائل کورٹ اپنا نتیجہ اخذ کرنے میں آزاد ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ گواہوں پر جرح کرنے میں بھی آزاد ہیں۔ شیخ رشید نے حدیبیہ کیس سے متعلق درخواست پر دلائل دیئے۔ جسٹس آصف سعید نے سوال کیا کہ شیخ صاحب کیا حدیبیہ کیس پر اپیل کا حکم دیا تھا؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ نیب

نے سات روز میں اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس پر عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کو فوری طلب کرلیا۔ اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ادارہ یقین دہانی کرادے تو حکم ہوجاتا ہے۔ شیخ رشید نے اس پر کہا کہ نیب سے متعلق خبریں ہیں کہ اپیل دائر نہیں کرنا چاہتا۔ نیب اور ایف آئی اے میں

درباریوں کو لگایا جاتا ہے یہ ادارے ٹھیک ہوجائیں تو آدھا ملک ٹھیک ہوجائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس پر اپیل دائر کرینگے جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کا معاملہ نمٹا دیا۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ گیا مشاورت کے بعد بینچ دوبارہ بیٹھے گا۔

مشاورت کے بعد بتائیں گے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہے۔ عدالت نے نظر ثانی درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ  تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس مدر آف کرائم ہے‘ اب تیسرے کیس  کی تیاری ہے جو ایل این جی سکینڈل ہے‘ ثابت کرونگا ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی ملوث ہے‘ میری جان کو خطرہ ہے لیکن قوم

کی دعائوں سے ایل این جی کیس میں بھی فتح حاصل کروں گا۔جمعہ کو میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دوسرا کیس بھی عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید نے جیت لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے نیب سے یہ اقرار لیا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر حدیبیہ ملز ریفرنس دائر ہوجائے گا اس کیس

میں 1242 ملین روپے شامل ہیں جب تک 1242 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس آگے نہیں  بڑھتا لندن فلیٹ کا کیس ثابت نہیں ہوسکتا تھا۔ پاناما اب دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے بھی اہم ہے۔  تاریخ یاد رکھے گی کہ مد آف کرائم حدیبیہ پیپر  کیس ہے اب تیسرے ایل این جی کیس کی تیاری ہے میں

ثابت کروں گا کہ شاہد خاقان عباسی اس میں ملوث ہے۔  انہوں نے کہا میری زندگی کو بھی خطرہ ہے اس کے باوجود میں قوم کی دعائوں سے ایل ایل جی کیس بھی جیتوں گا اور ثابت کرونگا کہ اس کیس میں دو سو ارب روپے کے گھپلے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…