ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

خواجہ اظہار حملہ: شہریوں نے ایک حملہ آور پکڑ لیا تھا

datetime 3  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعد شہریوں نے ایک حملہ آور کو پکڑ کر تشدد کیا تھا۔ حملے کے فوری بعد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں ملزم پر تشدد کے بعد جائے وقوعہ پر رینجرز اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حملہ آور حسان کے جسم پرتشد د کے نشانات ہیں اور سر پر ایک گولی بھی لگی ہے تاہم حملہ آور مارا کیسے گیا؟ یہ نئے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ 48 گھنٹوں میں جاری ہوگی جس میں موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔پولیس نے پہلے حملہ آور حسان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا دعوی کیا تھا تاہم وزیر داخلہ سندھ نے
مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مارا گیا ملزم حسان انجینئر سہراب گوٹھ کے علاقے کا رہائشی تھا اور ملزم کا سیاسی جماعت کے کارندوں سے بھتے کے تنازعہ پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔ادھر سی ٹی ڈی نے حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرکے والد سمیت اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔ خواجہ اظہار پر حملے میں ایک پولیس اہل کار اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…