بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم مروت حسین کی درخواست ضمانت ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوظ ضمانت منظور کر لی ہے ، کیس کی سماعت جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ، دوران سماعت جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے کہ ایک سابق ڈکٹیٹر نے معاشرے میں عدم برداشت کو تقویت دی ہے ،اب لوگ قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں، سنی سنائی بات پر لوگ خود ہی درخواست گزار استغاثہ اور

جج بن جاتے ہیں،بدقسمتی سے اساتذہ بچوں کو درست سانچے میں نہیں ڈھال رہے، انہوں نے مزید ریمارکس میں کہا کہ صرف وعدوں اور تقریروں سے معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی،بدقسمتی سے تمام اداروں کے لوگ باتوں سے تبدیلی کی کوشش کرتے ہیں، اداروں کے ذمہ داری لینے تک عدم برداشت بڑھتی رہے گی،دوران سماعت عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہا کرنے کی ہدایت کردی ہے ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ملزم نے بظاہر توہین رسالت نہیں کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…