پاکستان کی سیاست میں بڑا نام کمانے والی 2 خواتین کو گرفتارکرنیکا حکم‎

12  اگست‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فرح ناز اسفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ نےفرح ناز اسفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ سٹی کورٹ میں دہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران فرح ناز اسفہانی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فرح ناز علاج کیلئے ملک سے باہر ہیں اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے موقف میں عدالت کو بتایا کہ دونوں خواتین کی جانب سے تاخیری حربے اپنائے جا رہے ہیں، عدالت انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔واضح رہے کہ فرح ناز اسفہانی سابق سفیر حسین حقانی کی اہلیہ ہیں ، وہ 2008 میں سندھ سے پیپلز پارٹی کی خواتین کیلئے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔دوسری جانب نادیہ گبول لیاری سے تعلق رکھتی ہیں ، وہ 2006 میں متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے 2008 کے انتخابات میں پی ایس 109 سے الیکشن لڑا اور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں وہ صوبائی وزیر انسانی حقوق رہیں جس کے بعد اکتوبر 2013 میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…