اسلا م آ با د (نیوز ڈیسک ) چھٹی مردم شماری 2017ء کے ابتدائی نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان کی آبادی13کروڑ 23لاکھ سے بڑھ کر21کروڑ 31 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت یہ آبادی 21کروڑ 90 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ، 1998ء سے 2017ء تک 7کروڑ 87لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ آبادی میں پانچویں مردم شماری 1998ء کے مقابلے میں مجموعی طور پرتقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے ،
۔ پاکستان کی چھٹی مردم شماری کے حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنے والے غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی کل آبادی پانچویں مردم شماری 1998ء کی 13کروڑ 23لاکھ کے مقابلے میں چھٹی مردم شماری2017ء میں بڑھ کر21 کروڑ 31لاکھ ہوگئی ہے ، اس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی آبادی شامل نہیں ہے جو 60 لاکھ کے قریب ہے اور مجموعی آبادی 21 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے اہم شہروں کے حوالے سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق 1998ء میں وفاقی دارالحکومت کی آبادی 8 لاکھ تھی ، جو چھٹی مردم شماری میں بڑھ کر21 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے ، اسلام آباد میں شرح اضافہ 162فیصد رہی ہے۔