پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف کی لاہور روانگی، راولپنڈی پہنچتے ہی فیصلہ تبدیل، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کی لاہور روانگی، راولپنڈی پہنچتے ہی فیصلہ تبدیل، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ریلی جو پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے دیر سے چلی اور انتہائی سست روی سے چلتے ہوئے عصر کے بعد راولپنڈی پہنچی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے نے جہلم میں پڑاؤ ڈالنا تھا، مگر اب قافلے کو پنجاب ہاؤس میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں قیام کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ قافلے کا پہلا پڑاؤ جہلم میں تھا اور اس کے لیے ہوٹل میں تمام انتظامات بھی کر لیے گئے تھے مگر اب جہلم کی بجائے راولپنڈی میں ہی پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ نے پنجاب ہاؤس راولپنڈی کو خالی کرا لیا ہے، اب سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں قیام کریں گے اور مسلم لیگ (ن) کی یہ ریلی کل جہلم پہنچے گی۔ دریں اثناء سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاؤ س سے فیض آباد تک کا سفرتقریباً پانچ گھنٹے میں کیا ۔ بدھ کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف لاہور کیلئے پنجاب ہاؤ س سے تقریباً 11بجکر 50منٹ پر روانہ ہوئے ان کا قافلہ بلیوایئریا سے ہوتا ہوا تقریباً 4بجکر 50منٹ پرفیض آباد پہنچا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ٗبڑی تعداد میں کارکن سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی گاڑی کو دیوانہ وار چمٹ گئے اور ساتھ پیدل چلتے رہے کارکن ’’ وزیر اعظم نواز شریف ‘‘ ٗ دیکھو دیکھو کون آیا ٗ صادق اور امین آیا ‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے میں موٹر سائیکلز ٗ گاڑیاں ٗ لینڈکروز ٗ ٹریک ٗ بسیں ٗفلائنگ کوچز شامل تھیں ۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی گاڑی کے آگے اور پیچھے جیمرز والی گاڑیاں چلتی رہیں ٗپولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کی گاڑی کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا ٗ

ریلی کے ساتھ سابق وزیراعظم کیلئے تیارکر دہ بم پروف کنٹینر بھی شریک رہا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پنجاب ہاؤس سے لاہو ر کیلئے روانہ ہوئے تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گاڑی کے آگے اور پیچھے جیمرز والی گاڑیاں چلتی رہیں ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے میں ان کیلئے تیارہ کر دہ بم پروف کنٹینربھی ساتھ رہا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…