جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کالعدم قرار ؟

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں یاسمین راشد تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار ہیں جنہوں نے نواز شریف کے خلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 5 کے تحت

درخواست دائر کی۔یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھ سکتے اور ان کی نااہلی کے بعد نواز شریف کے نام پر موجود جماعت کالعدم قرار دی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے’مسلم لیگ نواز‘ کا نام استعمال کرنا آئین و قانون سے متصادم قرار دیا جائے اور نواز شریف کی وزارت عظمیٰ اور وفاقی کابینہ کے لئے کی جانے والی نامزدگیاں غیرقانونی قرار دی جائیں۔تحریک انصاف کی رہنما کی جانب سے الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی کہ نواز شریف کی سیاسی اور حکومتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہاکہ 21جون 2016میں نواز شریف کی نا اہلی کی درخوراست الیکشن کمیشن کو دی تاہم چھ ماہ تک اس درخواست پر کچھ نہیں کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ درخواست میں وہی نکات تھے جن کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل کیا ۔انہوںنے کہاکہ اگر مسلم لیگ (ن)آئندہ سیاست میں رہناچاہتی ہے تو پارٹی سربراہ کا نام بدلنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ این اے 120کے مسائل دیکھیں تو دکھ ہوتاہے انہوںنے کہاکہ پیدا ہونیوالا پاکستانی بچہ ایک لاکھ 25ہزار روپے کا مقروض ہے ۔درخواست دائر کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ

آج ایک نااہل وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعت مسلم لیگ نواز، نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور ایک نااہل شخص کے نام پر کوئی جماعت رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی۔بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف نااہل ہونے کے باعث پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے اور نہ ہی کابینہ کی نامزدگیوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزرا کا لنڈا بازار لگا دیا گیا ہے، نااہل شخص کا بنایا ہوا وزیراعظم نااہلی کی زد میں نہیں آئے گا؟ الیکشن کمیشن کو ریفری کے طور پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…