نواز شریف کی ریلی شروع ہوتے ہی عدالت نے بڑی خبر سنا دی۔۔لیگیوں کے جوش و خروش اور نعروں سے اسلام آباد گونج اٹھا

9  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا پنجاب ہائوس اسلام آباد سے لاہور کیلئےسفر شروع، بلٹ پروف گاڑی میں سفر کا آغاز، بم پروف کنٹینر بھی ریلی میں شامل، گورنر خیبرپختونخواہ، وزیراعظم آزادکشمیر ، وفاقی وزرا، اہم رہنما بھی ہمراہ، کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک، پارٹی ترانوں پر متوالوں کا رقص، نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق

سابق وزیراعظم نواز شریف کا پنجاب ہائوس اسلام آباد سے لاہور کیلئے سفر شروع ہو گیا ہے۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزیراعظم آزادکشمیر سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے۔ نواز شریف رہنمائوں کے جھرمٹ میں پنجاب ہائوس کی پارکنگ میں بلٹ پروف گاڑی میں سوار ہوئے اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا، ریلی میں خصوصی طور پر تیار کروایا گیا بم پروف کنٹینر بھی شامل ہے جس پر نواز شریف کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ نواز شریف کا قافلہ اس وقت ایکسپریس چوک پہنچ چکا ہے ۔ ریلی میں آزادکشمیر سمیت ملک بھر سے آئے کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہمراہ ہے۔ کارکن پارٹی ترانوں پر محو رقص بھی ہیں اور نعروں سے اس وقت اسلام آباد کی شاہرائیں بھی گونج رہی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی ریلی رکوانے سے متعلق دونوں درخواستیں خارج کر دی گئیںہیں۔مسلم لیگ ن کی ریلی رکوانے کے لیے پی ٹی آئی رہنما عثمان سعید بسرا اور پروفیسر وحید کمال نے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں ۔ جن پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی اور دونوں درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیاہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…